ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکار وہاج علی کے سوشل میڈیا پر3 ملین فالوورز، بھارتی مداح خوش

  کراچی: اداکار وہاج علی کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی موجود ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’ تیرے بن‘ میں مرتسم کے کردار پر تعریفیں اور تنقید سمیٹنے والے وہاج علی کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 30 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہاج کے فالوورز کی تعداد میں اضافے کا جشن ان  بھارتی فینز نے منایا۔

اداکار  نے اپنے اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر اٹھائے  بھارتی بچوں کی پکچرز شئیر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ وہاج علی نے بھارتی فینز کے لیے اپنے پیغام میں  کہا کہ یہ حوصلہ افزائی کا خوبصورت انداز ہے۔ پاکستان سے بھارت شکریہ کے طور پرکوئی تحفہ تو نہیں بھیج سکتا تاہم آپ سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں