ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طلاق کے بعد بدترین معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑا، ماریہ بی

  کراچی: پاکستان کی نامور فیشن ڈیزائنر ماریہ بی اکثر اپنے غیر فیشنی تبصروں کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں رہتی ہیں، اب انہوں نے اپنی جدوجہد سے بھرپور زندگی سے متعلق تجربات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں فیشن ڈیزائنر نے بتایا کہ ان کی کامیابی کا سفر آسان نہیں تھا، ایک بچی کی مطلقہ ماں ہونے کے ساتھ انہیں بہت زیادہ جدوجہد کرنی پڑی اور بہت برے معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان کو طلاق ہوئی تو ان کی تین سالہ بچی تھی اور ان کا بزنس کم ترین سطح پر تھا، وہ کرایے کے گھر میں رہتی تھیں اور ان کے پاس اپنے ملازمین کو تنخواہ دینے کیلئے بھی پیسے موجود نہیں تھے۔

ماریہ بی نے بتایا کہ آج ان کا بڑا گھر دیکھ کر لوگ الٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں لیکن انہیں علم نہیں ہے کہ اس کو حاصل کرنے میں 20 برس کا سفر لگا اور وہ اتنا عرصہ کرائے کے گھر میں رہی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں انڈسٹری میں موجود فیشن مافیا کا مقابلہ کرنا پڑا جو ان کے ’عوامی ڈیزائنر‘ ہونے پر معترض تھے اور اس مافیا کا خیال تھا ماریہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گی۔

ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ لوگوں کا خیال تھا کہ طلاق کے بعد ماریہ بی ہرجانے کے طور پر اربوں روپے کی رقم ملی ہے حالاں کہ اس وقت ان کے معاشی حالات بہت خراب تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں