لاہور: سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ہالی وڈ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔
ٹویٹر پر اپنی طویل پوسٹ میں گلوکار نے اعلان کیا کہ ان کی ہالی وڈ فلم کا نام ان کے مشہور گانے ’آئی ٹو آئی‘ کے نام پر ہے اور یہ فلم محبت کی کہانی پر مشتمل ہوگی۔
طاہر شاہ کے مطابق فلم کی شوٹنگ تین مراحل میں مکمل کی جائے گی اور اس کیلئے امریکا، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات کی لوکیشن فائنل کی گئی ہیں۔
THE BEGINNING OF A NEW ERA OF “TAHER SHAH” WITH THE “EYE TO EYE” HOLLYWOOD MOVIE
The film will be based on a unique story of eternal love named Eye to Eye. Taher Shah has written the film script, dialogue, screenplay, and song lyrics. He is also the singer and musician of the… pic.twitter.com/L5Wvgyy7lD
— TAHER SHAH (@TaherShahh) June 10, 2023
گلوکار نے بتایا کہ فلم کے اسکرپٹ رائٹر، ڈائلاگ رائٹر، ہدایت کار اور مرکزی کردار سمیت فلم کی پروڈکشن بھی وہ خود ہی کررہے ہیں۔
طاہر شاہ کے مطابق آئی ٹو آئی لمیٹڈ کے ذریعہ تیار کردہ اس فلم میں کینیڈین، امریکی سمیت عالمی فنکار بھی کردار ادا کریں گے۔