ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے وجے ورما سے تعلقات کی تصدیق کر دی

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے ساتھی اداکار وجے ورما کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پچھلے کئی دنوں سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کے درمیان قربتیں بڑھ گئی ہیں اور دونوں کے درمیان گہرے تعلقات استوار ہو چکے ہیں۔

تاہم اب اداکارہ نے ان افواہوں کو سچ قرار دیتے ہوئے تصدیق کر دی ہے کہ ان کے اور وجے کے درمیان دوستی تھی جو اب قریبی تعلق میں بدل گئی ہے۔

تمنا بھاٹیہ نے بتایا کہ ان کی اور وجے ورما کی دوستی ’لسٹ اسٹوری 2‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جو آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی ہے ان دونوں کا تعلق قدرتی ہے اور وجے ان کی خوشی کی وجہ بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کی ایک نیو ائیر پارٹی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان دونوں کو ایک دوسرے کے بےحد قریب دیکھا گیا تھا جبکہ یہ جوڑی کئی مرتبہ ممبئی میں بھی ایک ساتھ نظر آچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں