ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشریٰ انصاری طوفان سے متعلق افواہیں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں

  کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ممتاز اداکارہ بشریٰ انصاری سمندری طوفان کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں۔

بشریٰ انصاری نے ساحل کنارے واقع ایمار ٹاور سے سمندر کا نظارہ کراتے ہوئے لوگوں کو بتایا کہ بعض یوٹیوبرز فضول میں خوف پھیلا رہے ہیں، یہاں کوئی ایسی چیز نہیں اور صورتحال بالکل نارمل ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ اللہ کے فضل سے پہلے جو کہا جارہا تھا کہ 40 فٹ اونچی لہریں آئیں گی اُس فیز سے ہم نکل گئے ہیں باقی بارشیں تو آنی ہیں گی جس کیلئے احتیاطی اقدامات کررہے ہیں، ہم نے اپنی گاڑیاں بیسمنٹ سے نکال کر باہر لگادی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ یوٹوبرز ہمیشہ جھوٹ بول کر لوگوں کو خوفزدہ اور پریشان کرتے ہیں، تصویریں لگاکر خوف پھیلا رہے ہیں۔

بشری انصاریٰ نے کہ بارش ہونے کے بعد مجھے زیادہ فکر اس بات کی ہے کہ جو شہر کی سڑکیں کھدی پڑی ہیں انکا کیا ہوگا، لوگ کس طرح آنا جانا کریں گے۔

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں