ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’جوائے لینڈ ’سال 2023 کی بہترین فلم‘ قرار

  لندن: برطانوی اخبار گارجین نے پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ کو ’سال 2023 کی بہترین فلم‘ قرار دیا ہے۔ 

ٹرانسجینڈر کے موضوع پر مبنی صائم صادق کی فلم میں علی جونیجو اور علینہ خان نے مرکزی کردار ادا  کیے ہیں۔

گارجین نے ’جوائے لینڈ‘ کو ایک لطیف ٹرانس ڈراما قرار دیا ہے جو ایک بیوہ کی جنسی شناخت اور معاشرتی مسائل کو بحث بناتا ہے۔

’جوائے لینڈ‘ کو پاکستان کی طرف سے آسکر میں بھیجا گیا اور شارٹ لسٹ بھی ہوئی لیکن وہ آسکر جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں فلم کو ریلیز کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور متعدد حلقوں کی طرف سے اسے ایک پروپیگنڈا فلم قرار دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں