ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوازشریف کی وطن واپسی کا معاملہ، وزیراعظم نے قانونی ٹیم تشکیل دے دی

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف  نے مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز شریف  کی وطن واپسی ممکن بنانے کے لیے قانونی ٹیم تشکیل  دے دی۔ 

مسلم لیگ (ن )  کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ  کی وطن  واپسی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے وزیراعظم شبہاز شریف نے قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ قانونی ٹیم کی سربراہی کریں گے، جبکہ معاون خصوصی عطاء اللہ، عرفان قادر اور قانونی مشیر کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

علاوہ ازیں کمیٹی میں نواز شریف کے کیسز کی پیروی کرنے والے امجد پرویز اور دیگر وکلا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم نواز شریف کے عدالتوں میں جاری مقدمات کی  تیز رفتار پیروی کو  یقینی بنائے گی، اور قائد ن لیگ کی نااہلی اور  مقدمات کے خاتمے کے لیے کام کو تیز کیا جائے گا۔

پارٹی  ذرائع  کے مطابق  لیگل ٹیم نواز شریف کی واپسی میں حائل قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں