ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور میں افغان باشندہ گرفتار، حساس ادارے کی وردی اور اسلحہ برآمد

 پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے حیات آباد سے پولیس نے مشکوک افغان باشندے کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے حساس ادارے کی وردی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق پشاور حیات آباد میں ناکہ بندی کے دوران اہلکاروں نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی جس کے بعد پولیس نے پیچھا کر کے اُسے روکا۔

تلاشی لینے پر گاڑی میں سے حساس ادارے کی وردی، اسلحہ، شراب کی بوتلیں، منشیات اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت تمیم کے نام سے ہوئی جو افغان باشندہ ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے جس میں اہم انکشافات کا امکان ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں