ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاڑکانہ میں نہر میں نہاتے ہوئے دو دوست ڈوب کر جاں بحق

لاڑکانہ: نہر میں نہانے کے دوران دو دوست ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ رشید وگن کی حدود میں چند دوست نہر میں نہا رہے تھے کہ اس دوران دو نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں  محلہ رحمت پور کا رہائشی 28 سالہ جمیل ابڑو اور ریلوے کالونی کا رہائشی 12 سالہ راجا نوھانی شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں جنہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں