پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری نے شہبازگل کی ٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹ داغ دی۔
شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے علی زیدی، عمران اسماعیل، فوادچوہدری اورفردوس عاشق اعوان سمیت 17 لوگوں کو پارٹی سے فارغ کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری نے جواباً شہباز گل کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خود تو فرار ہو ،اور باتیں سنو۔ انہوں نے شہباز گل سے استفسار کیا کہ پہلے پارٹی میں اپنے عہدے کی وضاحت تو کریں۔
خود تو فرار ہو ،اور باتیں سنو !!!
پہلے پارٹی میں اپنے عہدے کی وضاحت
کرے؟؟؟؟#گل_کو_امریکا_سے_واپس_لاؤ https://t.co/4w6I9NoGLJ— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) July 9, 2023
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق چیف آف اسٹاف شہباز گل ان دنوں امریکا میں ہیں اور سوشل میڈیا پر اظہارخیال کرتے رہتے ہیں۔