ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیروز خان کی شادی سے متعلق الزام، حمائما ملک کا سوشل میڈیا صارف  کو جواب

  کراچی: اداکارہ حمائما ملک نے فیروز خان کی شادی ختم سے متعلق الزام کا جواب دے دیا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ فیروز خان کی شادی سے متعلق ایک صارف نے ان کی بہن اور اداکارہ حمائما ملک کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میری نندیں بھی ایسی ہی جو میاں بیوی کو ایک ساتھ وقت گزارنے نہیں دیتیں۔ ناکام شادی شدہ زندگی گزارنے والی خواتین صرف اپنے بھائیوں پر انحصار کرتی ہیں۔

حمائما ملک نے خود پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس کی دوست تھی  نند نہیں اور وہ میری بہن ، میرے بھائی کے بچوں کی ماں ہے۔ براہ کرم میرا موازنہ اپنی نندوں کے ساتھ نہ کریں۔

حمائما ملک نے فیروز خان کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد اور بہت سے دعاؤں کی پوسٹ بھی کی اور انہیں اپنی زندگی کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔

فیروز خان اور علیزا سلطان کی شادی  2018 میں ہوئی تھی تاہم  2022 میں ان کی  طلاق ہوگئی تھی۔  علیزا سلطان نے فیروز پر جسمانی تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد اب دونوں کا مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں