ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستی کی تاریخ میں توسیع کردی

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستی ،اخراج اور منتقلی ووٹ کی آخری تاریخ میں 20 جولائی تک توسیع کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عوم الناس 20 جولائی تک ووٹ کا اندراج، اخراج  اور کوائف میں درستی کراسکتے ہیں اور  ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتے میں سے کسی ایک پر کروایا جاسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن  کا کہنا ہے کہ عوام ووٹ کے اندراج ، منتقلی ، اخراج یا کوائف میں درستی  کے لیے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے فارم حاصل کرکے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کرواسکتے ہیں۔

اندراج و منتقلی ووٹ کے لیے فارم نمبر 21، اعتراض/اخراج ووٹ کے لیے فارم نمبر 22 اور کوائف کی درستی کے لیےفارم نمبر 23استعمال کیا جاسکتا ہے، یہ فارم ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن  کا کہنا ہے کہ عوام الناس شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے ووٹ سے متعلق تفصیلات حاصل  کرسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں