ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نجی کورئیر کمپنی پر کارروائی؛ برطانیہ کیلیے بک کیے گئے پارسل میں منشیات برآمد

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے شہرمیں واقع نجی کورئیر کمپنی پر کارروائی کے دوران برطانیہ کے لیے بک کیے گئے پارسل میں موجود ڈورکلوزر سے 735 گرام ہیروئن برآمدکرلی۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں کورئیر کمپنی کے ہیڈ آفس پرخفیہ اطلاع کے ذریعے کارروائی کی گئی، جس کے دوران برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل میں موجود دروازوں کے ڈورکلورز سے 735گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات انتہائی مہارت سے ڈورکلورز کے باڈیزمیں چھپائی گئی تھی،ایک اورکارروائی کے دوران مین سپرہائی وے پررکشہ سے 12کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی۔

کارروائی کے دورن کوئٹہ کے رہائشی ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی، تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں