ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان گلوکارہ نے پاکستان میں اپنی موت کی خبروں کو مسترد کردیا

 پشاور: معروف افغان گلوکار حسیبہ نور نے پاکستان میں اپنی موت کی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کسی نے ان کے کار حادثے کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے جھوٹی خبریں پھیلائیں۔ 

ایک ویڈیو بیان میں گلوکارہ کا کہنا ہے کہ خبریں چلانے والوں کو مجھ سے براہ راست رابطہ کرنا چاہئے تھا یا میری فیملی سے معلومت حاصل کرنی چاہئے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ موت کی جعلی اور جھوٹی خبروں نے جہاں انہیں ذہنی اذیت پہنچائی وہیں ان کے افغانستان میں موجود فیملی کے افراد بھی پریشانی کا شکار ہوئے۔

حسیبہ نور نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جھوٹی خبریں پھیلانے سے پرہیز کریں اور وہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ خیال کرتی ہیں۔

گلوکارہ نے بتایا کہ کار حادثے میں ان کا موبائل گم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ لوگوں کو اپنے حوالے سے وقت پر اپڈیٹ نہ کرسکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں