ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاوید اختر کو ہالی وڈ فلم ’اوپن ہائمر‘ کی تعریف مہنگی پڑ گئی


فوٹو: فائل فوٹو: فائل

 ممبئی: معروف انڈین شاعر جاوید اختر کو ہالی وڈ فلم ’اوپن ہائمر‘ کی تعریف مہنگی پڑ گئی اور سوشل میڈیا پر ان کی ٹرولنگ جاری ہے۔ 

جاوید اختر نے سینما جاکر کرسٹوفر نولن کی فلم کو دیکھا اور واپسی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر فلم کے متعلق اپنا تبصرہ شیئر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ وہ جوہو میں سینما گھر جاکر ’اوپن ہائمر‘ دیکھ چکے ہیں اور یہ صرف ایک اچھی فلم نہیں بلکہ ایک عظیم فلم ہے۔

مداحوں کو جاوید اختر کا تبصرہ پسند نہیں آیا کیوں کہ انڈیا میں فلم کے ایک سین کو لے کر ہندو انتہاپسند تنظیموں طرف سے بائیکاٹ مہم بھی جاری ہے۔

javeed aKhtarjaveed aKhtar

ایک صارف نے شاعر سے آئسوٹوپس کی وضاحت مانگی تو انہوں نے اس کی تعریف بتادی اور ساتھ ہی لکھا کہ فلم کو سمجھنے کیلئے سائنسی اصطلاحات کو سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ ایک انسان کی کہانی ہے جو سائنسدان ہے۔

واضح رہے کہ کرسٹوفر نولن کی فلم پوری دنیا میں بہترین بزنس کررہی ہے اور اسے بڑے پیمانے پر ڈسکس کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں