ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کنگنا رناوت کا رنویر سنگھ کو نارمل انسانوں والے کپڑے پہننے کا مشورہ


فوٹو : فائلفوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت مشہور فلمساز کرن جوہر کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ پر برس پڑیں اور اسے ہندی سینما کی تنزلی قرار دے دیا۔ 

انسٹاگرام پر پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ لوگ تین گھنٹے پر مشتمل فلمیں دیکھ رہے ہیں جس میں نیوکلیئر بم بنانے اور اس کے انسانوں پر اثرات کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ یہاں ’نیپو گینگ‘ نے ساس بہو کا رونا لگایا ہوا ہے۔

کرن جوہر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ اسے ایک ڈراما فلم بنانے کیلئے 250 کروڑ کی ضرورت کیوں ہے؟

کنگنا رناوت نے مزید لکھا کہ کرن جوہر کو ایسی فلم بنانے پر شرم آنی چاہئے اور وہ اپنی فلم کے ذریعے ہندی سینما کو پیچھے لے جارہے ہیں۔

ffffffff

اداکارہ نے رنویر سنگھ کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ کرن جوہر کے اثرات سے باہر نکل کر ایک نارمل انسان والے کپڑے پہننا شروع کردیں جس طرح دیگر اداکار پہنتے ہیں۔

’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ ایک رومینٹک کامیڈی فلم ہے جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جبکہ اسے ہدایت کاری کرن جوہر نے دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں