ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد پولیس نے 14 ماہ سے لاپتہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے 14 ماہ سے لاپتہ بچے حیدر علی کو والدین سے ملوا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ کوہسار پولیس ٹیم نے 14 ماہ پہلے کراچی سے گمشدہ 10 سالہ حیدر علی کے والدین کو تلاش کر کے ماں باپ سے ملوا دیا۔

اسلام آباد پولیس نے بچے کو شاپنگ بھی کروائی اور خوب خیال رکھا۔ اپنے بچے کو اتنے لمبے عرصے بعد دیکھ کر بچے کے والدین کی خوشی دیدنی تھی۔

والدین نے اپنے لخت جگر کی بحفاظت واپسی پر اسلام آباد پولیس کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں