ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فاطمہ جناح کی زندگی پر فلمائی گئی ویب سیریز یوم آزادی پر ریلیز کی جائے گی

کراچی: مادرِملت فاطمہ جناح کی زندگی پر فلمائی گئی ویب سیریز یومِ آزادی کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ویب سیریز ’مادرِ ملت‘ میں فاطمہ جناح کے بچپن سے لے کر جوانی بڑھاپے اور سیاسی جدوجہد کے سفر کی کہانی دکھائی جائے گی۔

اور ڈیجیٹل پروڈکشن نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ دانیال کے افضال کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ویب سیریز کا پہلا سیزن 14 اگست کو ریلیز کیا جائے گا جو 15 قسطوں پر مشتمل ہوگا۔

پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی دکھائی جائے گی جس میں اداکارہ سندس فرحان فاطمہ جناح کا کردار ادا کریں گی جبکہ دوسرے سیزن میں مشہور اداکارہ سجل علی فاطمہ جناح کا کردار نبھائیں گی۔

مادرِ ملت 3 سیزنز پر مشتمل ویب سیریز ہے جس میں قیامِ پاکستان سے قبل برِصغیر میں رونما ہونے والے واقعات، آزادی کی جدوجہد اور قیامِ پاکستان کے بعد کے مناظر عکسبند کئے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں