ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالیہ اور رنویر کی نئی فلم نے ایک ہفتے میں 100 کروڑ کا بزنس کرلیا

 ممبئی: بالی وڈ سپراسٹار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے ہی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی رومینٹک کامیڈی ڈراما فلم نے اپنی ریلیز کے ساتویں دن انڈین باکس آفس پر 6.25 کروڑ کا بزنس کیا اور مقامی باکس آفس پر اس کا مجموعی بزنس 73 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم مقامی اور عالمی باکس آفس پر ایک کامیابی حاصل کررہی ہے اور پوری دنیا میں اس نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔

’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی محبت کہانی پر مشتمل ہے جن کو اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رومینٹک ڈراما فلم کو نامور فلمساز کرن جوہر نے ہدایت کاری دی ہے اور وہ اس فلم کے ساتھ سات برس کے وقفے کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں واپس آئے ہیں۔

نئی فلم میں بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر، شبانہ اعظمی،  جیا بچن بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں