ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 15 سال کیلیے آؤٹ سورس کرنےکی منظوری

 اسلام آباد: حکومت نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنےکی منظوری دے دی۔

وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے اسلام آباد ایئر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان منظور کرلیا ہے جس کے تحت آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی پیشگی 10 کروڑ ڈالرادا کرے گی جب کہ خلاف ورزی  کی صورت میں بیعانہ ضبط اور معاہدہ منسوخ ہو جائے گا۔

وزارتِ خزانہ حکام کا کہنا ہےکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن تھرڈ پارٹی کے ذمے ہوگی جب کہ سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ اور شاپس رینٹ بھی تھرڈ پارٹی کے ذمے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر کسٹم، سائٹ سیکیورٹی اور امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوگی ۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہےکہ  تھرڈ پارٹی کو ایئر پورٹ پر شاپنگ مال اور  برانڈز شاپس بنانے کی بھی اجازت ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں