ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل انتقال کرگئے

  کراچی: ایم کیو ایم (پاکستان) کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ 

ترجمان ایم کیو ایم نے بتایا کہ کنور نوید جمیل نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ واضح رہے کہ کنور نوید جمیل برین ہیمرج کے باعث کئی ماہ ہسپتال میں زیر علاج رہے اور کچھ ماہ قبل ہی گھر منتقل ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں  6 روز قبل بھی ان کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ کنور نوید جمیل نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رہے تھے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔

مرحوم کا تعلق حیدرآباد سے تھا اور 2005 میں حیدرآباد کے ناظم منتخب ہوئے جبکہ 2015 میں رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں