ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گذشتہ مالی سال میں قرضوں پر 4 ارب 42 کروڑ ڈالر سود ادا کیا گیا، اسٹیٹ بینک

  کراچی: مالی سال 2022-23   میں قرضوں کی اصل رقم اور سود کی ادائیگی کی مد میں  مجموعی طور پر 20 ارب 81 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔ 

اسٹیٹ بینک نے  مالی سال 2022-23 میں قرضوں اور سود کی ادائیگی کے اعدادو شمار جاری کردیے جن کے مطابق  گذشتہ مالی سال میں 20 ارب 81 کروڑ ڈالر قرضوں کے اصل اور سود کی ادائیگی پر خرچ ہوئے۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2022-23میں قرضوں کے اصل کی ادائیگی پر 16 ارب 39 کروڑ خرچ ہوئے جبکہ   4 ارب 42 کروڑ ڈالر سود کی مد میں ادا کیے گئے۔

حکومت نے مالی سال 2022-23 میں 14 ارب 73 کروڑ ڈالر قرضوں کے اصل ادائیگی پر خرچ کیے جبکہ  بیرونی قرضوں پر 3 ارب 31 کروڑ ڈالر کا سود ادا کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری اداروں نے  گذشتہ مالی سال میں 53.94 لاکھ ڈالر قرضوں کا اصل  اور  25.56 لاکھ ڈالر سود ادا کیا۔

گذشتہ مالی سال میں  بینکوں کو95 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سود ادا کیا گیا۔ نجی شعبے نے  1 ارب 11 کروڑ ڈالر قرضوں کے اصل کی ادائیگی پر خرچ کیے۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق نجی شعبے نے مالی سال 23 میں 75 کروڑ 81 لاکھ ڈالر سود ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں