ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یہ جناح کا پاکستان نہیں! جڑانوالہ واقعے پر فن کاروں کا اظہار مذمت

لاہور: پاکستان شوبز کے فنکاروں کی جانب سے جڑانوالہ واقعے پر شدید مذمت کا اظہار کیا جارہا ہے، فنکاروں کا مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے جڑانوالہ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں شرم آنی چاہیے۔

چچچچچچ

گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنی ٹویٹ میں جڑانوالہ واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے بولنے سے ڈرتے تھے اب نہ بولیں تو ڈر لگتا ہے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ اگر ریاست ویڈیو فوٹیج کے ذریعے اس واقعے میں ملوث ہر فرد کو گرفتار کر کے مثال نہ بنائے تو ہم برباد ہو جائیں گے۔

1111

اداکارہ سجل علی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی مذہب میں شدت پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے یہ ایک شرمناک حرکت ہے، اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے اس تشدد کی شدید مذمت کرتی ہوں دعاگو ہوں کہ امن اور اتحاد کی فضا قائم ہو۔

جڑانوالہ میں توہین مذہب کے افسوس ناک واقعے پر شوبز فنکاروں کی شدید مذمتجڑانوالہ میں توہین مذہب کے افسوس ناک واقعے پر شوبز فنکاروں کی شدید مذمت

مسیحی مذہب سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ازیکا ڈینیل نے جڑانوالہ واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جناح کا پاکستان نہیں ہے۔

اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ’مسیحی برادری کے ساتھ ہونے والے اس ظلم کی شدید مذمت کرتی ہوں، ہم مقدس مقامات کا احترام کیوں نہیں کر سکتے پھر چاہے وہ چرچ ہو یا مسجد؟ میں ان مظالم اور تشدد کے خلاف ہوں اور انصاف کا مطالبہ کرتی ہوں۔‘

وشچوشچ

اداکارہ اشنا شاہ نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب باقی ملک جشن آزادی منا رہا تھا تب ہماری اقلیتوں کو جلایا جارہا تھا۔ووچووچ

یاد رہے کہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے شہر جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے مسیحی کالونی اور عیسیٰ نگری میں 4 گرجا گھر، مسیحی برادری کے درجنوں مکانات، گاڑیاں اور مال و اسباب کو نذر آتش کردیا جس کے بعد ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں