ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہد آفریدی کی بالی ووڈ سُپر اسٹار سنیل شیٹھی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

نیویارک: پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بالی ووڈ فلموں کے سُپر اسٹار سنیل شیٹھی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شاہد آفریدی اور سنیل شیٹھی کی ملاقات امریکہ میں ہوئی جب وہ ایک ریسٹورنٹ میں اپنی فیملی کے ساتھ موجود تھے۔

شاہد آفریدی نے سنیل شیٹھی سے کہا کہ ’آپ کو ٹی وی پر دیکھا ہے‘۔ سابق کپتان نے سنیل شیٹھی سے اپنی بیٹیوں کی بھی ملاقات کروائی۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی اور سنیل شیٹھی کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر لاکھوں ویوز آچکے ہیں۔ دونوں اسٹارز کے مداح وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں