ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شبانہ اعظمی کے نام پر کیا فراڈ ہورہا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

 ممبئی: بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے نام پر ہونے والے فراڈ سے متعلق خبردار کردیا۔

بھارتی فلموں کی 72 سالہ اداکارہ شبانہ اعظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ایکس‘ پر بیان میں کہا کہ ایک جعل ساز میرے دوستوں اور رشتے داروں سے رابطہ کرکے میرا نام استعمال کرتے ہوئے انہیں ایپ اسٹور سے مختلف چیزیں خریدنے پر آمادہ کررہا ہے۔ فراڈ شخص نے میرے دوستوں اور رشتے داروں کو اس سلسلے میں متعدد پیغامات بھیجے ہیں۔

شبانہ اعظمی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سائبر کرائم میں  فراڈ کے خلاف رپورٹ درج کروا دی ہے۔ تمام دوستوں، رشتے داروں اور مداحوں سے درخواست ہے کہ میرے نام سے آنے والے پیغامات پر بغیر تصدیق یقین نہ کریں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں