ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عادل نے میری نازیبا ویڈیوز 50، 50 لاکھ میں فروخت کیں، راکھی ساونت

 ممبئی: بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے سابقہ شوہر عادل خان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے میری نازیبا ویڈیوز لاکھوں روپے میں فروخت کیں۔

میڈیا سے گفتگو میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ عادل خان نے مجھ پر شادی کے ایک مہینے بعد ہی تشدد شروع کردیا تھا۔ ہنی مون کے دوران عادل نے میری نازیبا ویڈیوز بنائیں اور 50، 50 لاکھ روپے میں فروخت کیں۔

راکھی ساونت نے کہا کہ عادل خان درانی دبئی میں میرے ہی گھر میں نہ صرف دوسری لڑکیوں بلکہ لڑکوں کے ساتھ بھی جنسی تعلقات قائم کرتا تھا۔ عادل نے مجھے دھمکی دی تھی کہ اگر تم نے کچھ بولا تو میں میڈیا میں تمہیں بدنام کردوں گا۔

راکھی ساونت نے کہا کہ میں جہاں جاتی ہوں وہاں اسکینڈل بن جاتے ہیں اور عادل نے میری اسی چیز کا فائدہ اٹھایا۔ عادل نے مجھے ذہنی طور پر اتنا ٹارچر کیا جس کی وجہ سے میرا حمل ضائع ہوا۔

راکھی ساونت نے کہا کہ عادل نے مجھے کبھی شاپنگ نہیں کرائی نہ ہی مجھ پر کبھی ایک روپیہ خرچ کیا۔ اس نے بالی وڈ میں آنے کیلئے میرا استعمال کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں