ممبئی: بھارتی اداکار اور پروڈیوسر پرکاش راج کیخلاف چندریان 3 مشن کا مذاق اڑانے پر دو مقدمات درج کرلیے گئے۔
پرکاش راج نے چندریان 3 مشن کا ٹوئٹر پر مذاق اڑایا تھا اور انہوں نے ایک طنزیہ تصویر شیئر کی تھی جس میں بنیان اور لنگی میں بھارتی خلائی ادارے کے سربراہ سے مماثل کارٹون کو چائے کو ایک کپ سے دوسرے کپ میں اچھالتے دکھایا گیا تھا۔
ممکنہ طور پر پرکاش راج کے اس طنزیہ ٹوئٹ کا ہدف شاید بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہوں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ماضی میں ایک ہوٹل پر چائے بنانے کا کام کیا کرتے تھے۔
BREAKING NEWS:-
First picture coming from the Moon by #VikramLander Wowww #justasking pic.twitter.com/RNy7zmSp3G— Prakash Raj (@prakashraaj) August 20, 2023
اس ٹوئٹ کے بعد بھارت میں پرکاش راج کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا اور سوشل میڈیا پر انکی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ پرکاش راج کے خلاف دو مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔