ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی کینیڈین فلم کا پریمیئر ہوگا

ٹورنٹو: پاکستانی اور کینیڈین فنکاروں کی مشترکہ فلم ’دی کوئین آف مائے ڈریمز‘ کا ڈیبیو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر 8 ستمبر کو ہوگا۔ 

فلم کو کہانی اور ہدایت کاری فوزیہ مرزا نے دی ہے اور یہ ایک پاکستانی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ٹورنٹو میں رہائش پذیر ہے۔

پاکستانی دورے میں خاتون ’عذرا‘ کے والد کی ناگہانی موت اسے یادوں اور حقیقت کے درمیان ایک نئے سفر پر لے جاتی ہے۔

فلم ’دی کوئین آف مائے ڈریمز‘ کی کاسٹ میں امرت کور، نمرہ بُچا، حمزہ حق،  گل رعنا، علی کاظمی، مہر جعفری اور دیگر شامل ہیں۔

پاکستانی کینیڈین فلم کو بنانے کیلئے سرحدوں سے ماورا ہوکر فنکاروں نے اشتراک کیا، 30 دن کی شوٹنگ کراچی جبکہ دس دن کی شوٹنگ کینیڈا میں ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں