ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امیتابھ بچن اور شاہ رُخ خان کی 17 برس بعد ایک ساتھ اسکرین پر واپسی

ممبئی: بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور سُپر اسٹار شاہ رُخ خان نئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اور کنگ شاہ رُخ خان 17 برسوں بعد ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔

ڈان 1 اور ڈان 2 کے اسٹارز کے مداحوں کی جانب سے انہیں رنبیر سنگھ کی ڈان 3 میں کیمیو انٹری کیلئے بھی ڈیمانڈ کی جارہی ہے تاہم امیتابھ اور شاہ رُخ کونسے پراجیکٹ میں ایک ساتھ دکھائی دینے والے ہیں یہ اب تک معلوم نہیں ہو سکا۔

بھارتی میڈیا نے زرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں میگا اسٹارز نیا پراجیکٹ سائن کر چکے ہیں جس کیلئے مداح ایک عرصے سے منتظر تھے۔

یاد رہے کہ آخری مرتبہ شاہ رُخ خان اور امیتابھ بچن کو 17 برس قبل مشہور فلم کبھی الوداع نہ کہنا میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے دیکھا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں