ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چوہدری، حماد اظہر سمیت متعدد رہنماؤں پر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ

 لاہور: ملکی سلامتی کے اداروں اور سرکاری عہدیداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پی ٹی آئی کے موجودہ اور سابق رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

ایف آئی آر میں حماد اظہر ، مسرت جمشید چیمہ ، قاسم سوری ، عمر سرفراز چیمہ کو نامزد ملزم قرار دیا گیا ہے۔ علی زیدی ، فواد چوہدری ، اعظم سواتی کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھوٹی مہم چلائی ، ان تمام رہنماؤں کو وضاحت کے لیے طلب کیا گیا مگر طلبی کے باوجود کوئی رہنما پیش ہوا اور نہ جواب جمع کرایا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شواہد اور بیانات کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا ، ایف آئی اے نے ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں