ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجھے وزارت توشہ خانہ کے ڈاکو پر تنقید سے نہیں اپنی کارکردگی پر ملی، جمال شاہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر ثقافت جمال شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ناقدین کو تگڑا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں وزارت اپنی کارکردگی پر ملی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک خاتون نے جمال شاہ پر طنز کیا کہ انہیں چئیرمین پی ٹی آئی پر تنقید کی بدولت وزارت ملی ہے۔

جمال شاہ نے خاتون کو دیتے ہوئے کہا انہیں اپنی پیشہ وارانہ کارکردگی پر وزارت ملی اور انہیں توشہ خانہ کے ڈاکو پر تنقید کی وجہ سے وزارت نہیں ملی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ثقافتی پورٹ فولیو کی وجہ سے وزیر ثقافت مقررکیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک اچھے کام یعنی شوکت خانم کینسرہسپتال کی اپنے آرٹ کے ذریعے مدد بھی کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں