ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی مزید دو روپے سات پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

 اسلام آباد: بجلی مزید 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کے زائد نرخوں کے سبب عوام پہلے ہی پریشانی کا شکار ہیں اب ایک اور بری خبر آئی ہے کہ بجلی کے نرخ میں مزید اضافے کے لیے سی پی پی اے نے درخواست دائر کردی۔

یہ پڑھیں : بل کی اقساط، سردیوں میں وصولی، پاور ڈویژن کی تجاویز

سی پی پی اے نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست دی ہے جس پر  نیپرا کی سماعت ہوگی، نیپرا سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

اضافے کی صورت میں صارفین پر مزید 35 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں