ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کا ’جوان 2 ‘ سے متعلق دلچسپ جواب وائرل

 ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ  رخ خان نے اپنی فلم ’جوان‘ کی ریلیز سے قبل فینز کے ساتھ سوشل میڈیا پر سیشن میں دلچسپ جواب دئیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( سابق ٹوئٹر) پر ’آسک ایس آر کے‘ سیشن میں  شاہ رخ خان سے فینز نے مختلف سوالات کیے۔ ایک مداح نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ ’ جوان  2‘ کب آئے گی جس پر ان کا دلچسپ جواب وائرل ہوگیا۔

کنگ خان نے سوال پوچھنے والے فین کو جواب دیا کہ  پہلے یہ والی تو دیکھ لو۔ بچے کی جان لو گے کیا؟ اس جواب پر مداحوں نے شاہ رخ خان کی حس مزاح اور فوری جواب دینے کی صلاحیت کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے ایڈوانس بکنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

 

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی  دبئی میں پروموشن کے دوران ’جوان ‘ کا پوسٹر برج خلیفہ پر بھی دکھایا گیا جبکہ فلم کی ایڈوانس بکنگ نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں