ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے کی کارروائی میں حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، 35 ہزار ڈالر برآمد

  کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن کارپوریٹ کرائم اور کمرشل بینک سرکل نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں میں حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر کراچی میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی طور پر ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 35 ہزارامریکی ڈالرز برآمد کرلیے گئے۔

ملزمان 23 ہزار امریکی ڈالر کی خریدوفروخت کے حوالے سے مطمئن کرنے میں بھِی ناکام رہے۔ ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کے لئے زیر استعمال مختلف دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں زیاد خان،محمد عرفان،فرقان ،محمد سلیم، محمد رضا اور سید اسامہ شامل ہیں، جس کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں