ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اگست میں ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر3.1 فیصد اضافہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2023 میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر3.1 فیصد اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کے مطابق کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں اگست 2023 میں 2.1ارب ڈالر موصول ہوئے۔ اعلامیہ کے مطابق جولائی تا اگست مالی سال 24 میں ترسیلاتِ زر کی مد میں مجموعی طور پر 4.1 ارب ڈالر موصول ہوئے۔

علاوہ ازیں اگست 2023 میں ترسیلاتِ زر کی آمد کے اہم ذرائع میں بالترتیب سعودی عرب (490.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (331.3 ملین ڈالر)متحدہ عرب امارات (308.0 ملین ڈالر) اور امریکہ (262.4 ملین ڈالر) شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں