ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی؛ ہولی فیملی اسپتال میں سانپ نے خوف و ہراس پھیلادیا

 راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں زہریلے سانپ نے خوف و ہراس پھیلا دیا، ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر سانپ کو  قابو کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہولی فیملی کے برن یونٹ میں زہریلا سانپ  داخل ہوگیا جسے ایک  مریض کے اٹینڈنٹ نے دیکھ لیا اور شور شرابا شروع کردیا جس کے بعد یونٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سانپ کی موجودگی کا  علم ہونے پر اسپتال انتظامیہ نے  فوری طور پر ریسکیو 1122 عملے کو طلب کر لیا، ریسکیو ٹیم نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو قابو کر لیا۔

ریسکیو 1122  کے جوان سانپ کو بوتل میں بند کر کے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سانپ کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں