ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دو بچوں کی ماں نے انٹرکے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

کراچی: دو بچوں کی ماں مسفرہ ناز نے نئی مثال قائم کرتے ہوئے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کامرس پرائیوٹ کی تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ 

5 سال کا بیٹا اور ڈھائی سال کی بیٹی کی دیکھ بھال کے ساتھ پانچ سال بعد پڑھائی شروع کی اورسفرہ نے پوزیشن اپنے نام کر لی۔ مسفرہ ناز نے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں سمجھا جاتا ہے کہ جنریشن گیپ کی وجہ سے بڑوں کو سوچ سمجھ نہیں ہوتی مگر ایسا نہیں ہے پڑھائی کیلئے کوئی عمر نہیں ہوتی آنے والی نسل کیلئے میں رول ماڈل کے طور پر آج سامنے آئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ایوارڈ لینے آئی ہوں۔ سفرہ نے چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسو سی ایشن حیدر علی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خاص ہم پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کیلئے پروگرام منعقد کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں