ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور؛ سرعام موبائل فون سم فروخت کرنے پر پابندی عائد

 پشاور: موبائل فون سمز کی سرعام فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈی سی پشاور نے موبائل سم کا غیر قانونی استعمال روکنے کے لیے موبائل فون سم کی سرعام فروخت کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کے تحت بغیر اجازت موبائل فون سم فروخت کرنا ممنوع ہوگا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے ذریعے ڈی سی پشاور نے پولیس کو غیر قانونی طریقوں سے موبائل سم فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ موبائل سم کا استعمال جرائم اور غیر قانونی اقدامات کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔ ڈی سی پشاور کے مطابق متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر سم فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں