ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسکر انعام یافتہ ہالی وڈ ایکٹر نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا

  لندن: ہالی وڈ کے نامور اداکار مائیکل کین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم کی ریلیز کے بعد ایکٹنگ کیریئر کو خیرباد کہہ دیں گے۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے سے ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ وہ اکثر اپنی ریٹائرمنٹ کا ذکر کرتے تھے اور اب وہ وقت آگیا ہے۔

مائیکل کین کا شوبز کیریئر اسی دہائیوں پر محیط ہے اور انہوں نے 160 فلموں میں کام کیا اور دو مرتبہ انہیں آسکر سے نوازا گیا۔

ادکار کی نئی فلم ’دی گریٹ اسکیپر‘ ریلیز ہونے والی جس میں ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ گلینڈ جیکسن کا انتقال بھی رواں برس جون میں ہوا ہے۔

فلم کی کہانی جنگ عظیم دوم کے گرد گھومتی ہے جس میں جنگ  میں شریک دو فوجی کیئر ہوم سے بھاگ کر فرانس کی خصوصی تقریب میں شرکت کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں