ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حب چیک پوسٹ پر دو کروڑ کی منشیات اور نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد، پانچ ملزمان گرفتار

 کوئٹہ: سندھ رینجرز اور کسٹم انٹیلی جنس نے کراچی بلوچستان بارڈر حب چیک پوسٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات اور نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے شہر کے داخلی راستوں پر چیکینگ کا سلسلہ جاری ہے، سندھ رینجرز اور کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاعات پر کراچی بلوچستان بارڈر پر واقع حب چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے  2 کلو 50 گرام آئس برآمد کرلی جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

دوران چیکنگ دیگر نان کسٹم پیڈ اشیاء جس میں بھاری مقدار میں سگریٹ، انڈین گٹکا، سپاری اور چائنہ نمک بھی برآمد کر لیا جو کہ بسوں کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان کو مع منشیات، نان کسٹم پیڈ اشیاء اور بسوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں