لندن: پاکستان نژاد برطانوی اداکار رضوان احمد نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکار نے اسرائیل سے غزہ پر بمباری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے جنگی جرائم قرار دیا ہے۔
ایمی ایوارڈ یافتہ اداکار نے لکھا کہ اگر ہم انسانیت کی طرف ہے تو ہمیں معصوم انسانوں کی اموات روکنے کیلئے اپنی آواز بلند کرنی چاہئے۔
— Riz Ahmed (@rizwanahmed) October 16, 2023
رضوان احمد نے مزید لکھا کہ غزہ میں لوگوں کو کھانے، پانی اور بجلی سے محروم کرنا اور ان کو گھروں سے بے دخل کرنا جنگی جرائم ہیں۔
اداکار نے لکھا کہ ہمیں خود کو غزہ کے لوگوں کی طرف رکھنا چاہئے اس سے قبل کہ واپسی کا رستہ بھی نہ مل سکے۔