ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابات موخر کرانے کا مقصد انتخابات چوری کرنے کا منصوبہ ہے، پیپلزپارٹی

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انتخابات موخر کرانے کا مقصد انتخابات چوری کرنے کا منصوبہ ہے۔ 

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ابھی تک الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا، انتخابات موخر کرانے کا مقصد انتخابات چوری کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف دو سیاسی جماعتوں کی خواہش پر انتخابات موخر نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن آئین کا پابند ہے دو شخصیات کی خواہش کا پابند نہیں۔

سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ سلیکشن کا بار بار تجربہ کرنے کی بجائے الیکشن کی طرف آنا پڑے گا، یہ صرف عوام کا اختیار ہے وہ کس کو منتخب اور کس کو مسترد کرتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں