ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان فنکاروں نے زبردستی انخلاء کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

 پشاور: افغان فنکاروں نے پاکستان سے زبردستی انخلاء کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ درخواست افغان فنکاروں نے ممتاز ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت ، صوبائی حکومت نادرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے یو این ایچ سی کے ساتھ 2003ء میں معاہدہ کیا، بین الاقوامی معاہدے کے تحت پاکستان اس بات کا پابند ہے کہ افغان مہاجرین کو زبردستی نہیں نکالے گا اور اس معاہدے میں افغانستان حکومت بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ نے قانونی مقیم غیرملکیوں کو تنگ کرنے کی درخواست نمٹا دی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ جاری کیا ہے کہ جو حقوق پاکستانیوں کو حاصل ہیں وہ افغان مہاجرین کو بھی حاصل ہیں لیکن حکومت نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے بعد سے افغان مہاجرین کی پکڑ دھکڑ جاری ہے استدعا ہے کہ یو این ایچ سی آر کے ساتھ معاہدوں کی پابندی کی جائے۔

درخواست گزاروں نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے زبردستی انخلاء اور پکڑ دھکڑ کو روکا جائے، عدالت درخواست پر حتمی فیصلہ ہونے تک حکومت کو افغان مہاجرین کی گرفتاری اور زبردستی انخلاء سے روکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں