ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہارر فلم ’ان فلیمز‘ پاکستان کی طرف سے آسکر 2024 کیلئے نامزد

  کراچی: پاکستانی فلمساز ضرار خان کی فلم ’ان فلیمز‘ کو پاکستان کی طرف سے آسکر 2024 کیلئے نامزد کردیا گیا۔ 

دی پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق ضرار خان کی ہارر فلم اگلے برس اکیڈمی ایوارڈ کی دوڑ میں باضابطہ طور پر پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

فلم کو انعم عباس نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایگزیکٹیو پروڈیوسرز شانت جوشی، ٹوڈ براؤن، اور میکزیم کوٹری ہیں۔

’ان فلیمز‘ کی مرکزی کاسٹ میں رمیشا ناول، بختاور مظہر، عدنان شاہ ٹیپو اور عمیر جاوید شامل ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے اور اس میں پدرسری اقدار کیخلاف خواتین کے حقوق کے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں