ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی نے اسد عمر کو تفتیش کیلیے طلب کرلیا

 لاہور: حکومت پنجاب کی جانب سے نو مئی واقعات کی تحقیقات کیلیے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو پوچھ گچھ کیلیے طلب کرلیا۔

پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی نے اسد عمر کو یکم نومبر دوپہر چار بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس لاہور قلعہ گجر سنگھ میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: استحکام پارٹی میں شمولیت کی دعوت مسترد کردی، اسد عمر

پولیس کے مطابق اسد عمر کو 5 ایف آئی آرزکی تحقیقات سے متعلق پیش ہونے کی ہدایات دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ایف آئی آر نمبر 96/23 سرور روڑ لاہور کیس، 1271/23 گلبرگ میں طلب کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں