ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق ہوگئی

دہلی: معروف بھارتی میوزک ریپر یو یو ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی مقامی عدالت نے گزشتہ روز ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق کا فیصلہ سنا دیا، گلوکار اور اُن کی اہلیہ نے ایک سال سے عدالت میں طلاق کا کیس درج کیا ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ دورانِ سماعت جج کی طرف سے کیے گئے ایک سوال پر ہنی سنگھ نے کہا کہ اُن کا اب  شالنی تلوار کے ساتھ رہنا ناممکن ہے۔

یو یو ہنی سنگھ کا جواب سُن کر فیملی کورٹ کے جج  پرمجیت سنگھ نے گلوکار اور اُن کی اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ شیلنی تلوار نے شوہر یو یو ہنی سنگھ کی جانب سے جسمانی، زبانی اور نفسیاتی طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور لڑکیوں سے جنسی تعلقات رکھنے کے خلاف دہلی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں: گھریلو تشدد کیس؛ عدالت نے ہنی سنگھ اور اہلیہ کو صلح کا مشورہ دے دیا

شالنی نے ہنی سنگھ سے بیس کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان پر مالی بدعنوانی کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔

یویو ہنی سنگھ نے سال 2011 میں شالنی تلوار سے شادی کی تھی اور گزشتہ سال ستمبر میں ان دونوں نے عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں