ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوادر میں اے این ایف کی کارروائی میں 260 کلو چرس پکڑی گئی

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے گوادار ساحل کے قریب ایک کارروائی میں 260 کلوگرام چرس برآمد کرلی ہے۔

ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی گوادر کے قریب ساحل پر بڑی کارروائی کی اور اپنی رسائی کے دائرہ کار کو بھی بڑھا لیا۔

اے این ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ عرب کے قریب بلوچستان میں ساحل سمندر سے 6 کلو میٹر کے فاصلے پر کاروائی کی گئی، جس کے دورانِ  کاروائی 260 کلو گرام چرس برآمد ہوئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں