ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ2 روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

 اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے۔ ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن عواد النعیمی اور پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگراں وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔  ملاقات سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی، دفاع کے شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔

نگراں وزیراعظم  کے دورے میں توانائی، پورٹ آپریشنز پروجیکٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹک، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پربھی دستخط کیے جائیں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات وقت کی متعدد آزمائشوں پر پورا اترے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں