ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکارہ نے اپنا فلم فیئر ایوارڈ مظلوم فلسطینیوں کے نام کردیا

ممبئی: بھارتی اداکارہ راجشری دیش پانڈے نے اپنا فلم فیئر ایوارڈ مظلوم فلسطینیوں کے نام کردیا۔ 

راجشری دیش پانڈے کو ویب سیریز ’ٹرائل بائے فائر‘ میں جاندار پرفارمنس پر بہترین اداکاری کا او ٹی ٹی ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ایوارڈ وصول کرنے کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ اس ایوارڈ کو ان تمام بے گناہ لوگوں کے نام کرتی ہیں جو غزہ اور فلسطین میں جنگ کا شکار ہیں۔

انہوں نے اپنے ایوارڈ کو ان بھارتی کسانوں کے نام بھی کیا جو اب تک بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ دنیا میں ہمدردی کرنے والے لوگ آگے بڑھیں گے اور سب کو پیار، مہربانی اور رحم دلی ملے گی جس کی سب کو ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں سے اب تک 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جن میں آدھی سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے اور ان میں چار ہزار خواتین بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں