واشنگٹن: ٹائم میگزین نے عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو “پرسن آف دی ایئر” قرار دے دیا۔
شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین نے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کو سالانہ ’پرسن آف دی ایئر‘ کے اعزاز سے نوازتے ہوئے اُن کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔
امریکی جریدے ٹائم میگزین نے ٹیلر سوفٹ کی تصویر کو سرورق کی زینت بھی بنایا جو کہ اُنہوں نے اپنے آفیشل ایکس اکاوْنٹ پر پوسٹ بھی کی۔
Taylor Swift (@taylorswift13) is TIME’s 2023 Person of the Year https://t.co/oyjR55azCZ pic.twitter.com/m2qbIbd5TX
— TIME (@TIME) December 6, 2023
اس حوالے سے ٹائم میگزین کے ایڈیٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ “2023 میں ٹیلر سوئفٹ نے اپنی محنت اور کوشش سے بہت کچھ حاصل کیا، اُنہوں نے لوگوں کے خوابوں، احساسات اور تجربات کی توثیق کرنے کا عزم کیا، خاص طور پر خواتین، جنہیں نظر انداز کیا جاتا تھا”۔
رواں سال ٹائم میگزین نے ’پرسن آف دی ایئر‘ کے لیے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کے علاوہ دیگر 9 امیدواروں کو بھی شارٹ لسٹ کیا تھا جن میں باربی اور ہالی ووڈ کے مشہور اداکار، ولادیمیر پوٹن، چینی صدر شی جن پنگ اور مصنفین شامل تھے۔
واضح رہے کہ ٹائم میگزین ہر سال دسمبر کے آغاز میں ’پرسن آف دی ایئر‘ کے اعزاز کا اعلان کرتا ہے، گزشتہ سال ٹائم میگزین نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ’پرسن آف دی ایئر‘ کے اعزاز سے نوازا تھا جبکہ سال 2021 میں ایکس کے مالک ایلون مسک کو اس اعزاز سے نوازا تھا۔
TIME’s 2022 Person of the Year: Volodymyr Zelensky and the spirit of Ukraine #TIMEPOY https://t.co/06Y5fuc0fG pic.twitter.com/i8ZT3d5GDa
— TIME (@TIME) December 7, 2022